ایران کا امریکی قبضے سے دو آئل ٹینکر واپس لینے کا دعویٰ

ایرانی افواج نے اس وقت جہازوں پر کارروائی کی جب ان کا عملہ سو رہا تھا اور دونوں ٹینکر دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیے۔

November 27, 2026 · بام دنیا
ایران کا امریکی قبضے سے دو آئل ٹینکر واپس لینے کا دعویٰ

ایران کا امریکی قبضے سے دو آئل ٹینکر واپس لینے کا دعویٰ

ایران کا امریکی فوج کے قبضے سے دو آئل ٹینکر واپس لینے کا دعویٰ، بحریہ کے کمانڈر نے اہم انکشاف کر دیا

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی مسلح افواج نے امریکی فوج کے قبضے میں لیے گئے دو ایرانی آئل ٹینکر دوبارہ اپنے کنٹرول میں لے لیے ہیں۔ ایرانی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی کے مطابق ایرانی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں جہاز واپس حاصل کیے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شہرام ایرانی نے بتایا کہ امریکی فوج نے دو ایرانی آئل ٹینکروں پر قبضہ کر لیا تھا، تاہم ایرانی افواج نے اس وقت جہازوں پر کارروائی کی جب ان کا عملہ سو رہا تھا اور دونوں ٹینکر دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیے۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے اس کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی یہ بتایا کہ امریکی فوج نے دونوں آئل ٹینکر کب قبضے میں لیے تھے اور ایرانی افواج نے انہیں کس وقت واپس حاصل کیا۔

دوسری جانب امریکی حکام کی جانب سے تاحال ایرانی دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ اس لیے دونوں ٹینکروں کی واپسی سے متعلق تفصیلات کی آزادانہ تصدیق بھی سامنے نہیں آئی۔