نیلامی کیلئے پیش چاروں ہیلی کاپٹرز پرواز کے قابل نہیں۔رپورٹ

0

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی جانب سے 4 ہیلی کاپٹروں کی نیلامی کا اعلان کیا گیا، تاہم انکشاف ہوا ہے کہ ان میں سے ایک بھی پرواز کے قابل نہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق چاروں ہیلی کاپٹرز طویل عرصے سے پرزوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خراب حالت میں ہیں اور ان میں سے ایک بھی اڑان بھرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
واضح رہے کہ یہ ہیلی کاپٹرز ماضی میں وفاقی حکومتوں کو امریکا کی جانب سے دیے گئے تھے۔
اس سے قبل حکومت کی جانب سے وزیر اعظم ہائوس کی گا ڑیوں کو نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا جس کے بعد 4ہیلی کا پٹرز اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے غذائی استعمال کیلئے وزیراعظم ہائوس میںرکھی گئی 8 بھینسیں بھی نیلامی کے ذ ریعے فروخت کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔