گجرات میں کتےکےقتل کا انوکھا مقدمہ درج

گجرات کےتھانہ اے ڈویژن میں گورنمنٹ کی ایک ریٹائرڈ ملازمہ نے پانچ افراد کے خلاف کتے کے قتل کا مقدمہ درج کروایا ہے جس میں تین لوگوں کو نامزد کیا گیا ہے اور دو نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مقدمہ نگہت یاسمین نامی خاتون کی مدعیت میں تین نامزد سمیت 5ملزمان کےخلاف تھانا اےڈویژن میں درج کیاگیا ہے۔

نگہت یاسمین نےالزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان نےانکےکتےکوگولی مارکرقتل کیا، ملزمان منشیات فروش ہیں اور بھونکےپرکتےپرفائرنگ کردی ۔

پولیس کاکہناہےکہ مقدمےکےاندراج کےبعد مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.