ملتان میں سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنیوالا گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نعیم انصاری کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق خاتون نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی تھی کہ اس کے سابق شوہرمحمد نعیم انصاری نے جعلی فحش ویڈیو بنا کر اس سے رقم کا مطالبہ کیا ہے۔

درخواست میں خاتون نے یہ بھی کہا ہے کہ اس کے انکار پر اس کے سابق شوہر نے جعلی ویڈیو اس کے عزیز و اقارب کو بھیج دی۔

درخواست پرتحقیقات کی گئی اور ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.