ریوڑی کےڈبوں سےمنشیات برآمد

اسلام آباد : اینٹی نارکوٹکس فورس نے انسداد منشیات مہم کے تحت نیو اسلام آباد انٹر نیشل ائیرپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کوگرفتار کر لیاہے۔

ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے رہائشی ملزم شفیق خان ولد نمار خان سے 900 گرام آئس برآمد کی گئی ہے جسے وہ ریوڑی کے ڈبوں میں چھپا رکر ابو ظہبی کے راستے جدہ جا رہا تھا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نےملزم کو حراست میں لیکرمزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔