کشمیر نہیں،مودی کے ہاتھ توڑ دیں گے۔ شہبازشریف

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے بھارتی وزیراعظم کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم مودی کے ہاتھ توڑ دیں گے لیکن کشمیر پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے لیے خون کے نذرانے پیش کیے گئے، پاکستان کو آزاد ہوئے 72 سال ہو چکے ہیں جو نعمت اللہ نے عطا کی اس کا سہرا قائداعظم کی لیڈر شپ کوجاتا ہے، لاکھوں مسلمانوں نے خون کے دریا کو عبورکیا۔

انہوں نے مقبوضہ کشمیر کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ مودی کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے، گجرات کے قاتل مودی نے اب کشمیریوں پر ظلم ڈھائے، قائداعظم نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،ہم مودی کے ہاتھ توڑ دیں گے لیکن کشمیرپرقبضہ نہیں کرنے دیں گے،مودی ہزاروں مسلمانوں کا قاتل ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھاکہ کشمیر بنے گا پاکستان یہ نعرہ حقیقت بنانے کے لیے ٹرمپ کی نہیں بلکہ اللہ کی مدد چاہیے، ہم اللہ کے سہارے آگے بڑھیں گے تو کشمیر بنے کا پاکستان، اللہ کے سہارے خود میں جان پیدا کریں اور دوسروں کی طرف نہ دیکھیں، باتیں نہیں اب عمل کرنے کا وقت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.