مال گاڑی پٹری سے اتر گئی،ڈاؤن ٹریک پر آمدورفت معطل

گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو میں مال بردار ٹرین کی پانچ بوگیاں پٹری سے اترگئیں، ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ کلہوڑا پھاٹک کے قریب پیش آیا جب ساہیوال سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین پٹری سے اترگئی۔

حادثے کے باعث ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے اور ٹرینوں کو اپ ٹریک سے گزارا جارہا ہے ۔ریلوے حکام کے مطابق مال بردار ٹرین کی بوگیاں خالی تھیں۔

حادثے کا شکار بوگیاں ہٹانے اورمتاثرہ ٹریک کی مرمت کاکام مکمل ہونے کے بعد ٹریک ریلوے ٹریفک کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.