عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ کی درخواست ضمانت میں 16اگست تک توسیع کردی۔فائل فوٹو
عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ کی درخواست ضمانت میں 16اگست تک توسیع کردی۔فائل فوٹو

شریف فیملی نے العریبیہ شوگرمل کے اثاثے منجمدکرنے کا اقدام چیلنج کردیا

شریف فیملی نے العریبیہ شوگرمل کے اثاثے منجمدکرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا،شریف فیملی کی درخواست میں چیئرمین نیب،ڈی جی نیب،تفتیشی افسراوردیگرکو فریق بنایاگیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ نیب لاہورنے خلاف قانون العریبیہ شوگرمل کے اثاثہ جات کو منجمدکیا،شہبازشریف اورسلمان شہباز سمیت دیگرکےخلاف انکوائری زیرالتوا ہے، ڈی جی نیب نے چیئرمین نیب کے اختیارات استعمال کیے جس کی قانون اجازت نہیں دیتا۔

درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ اس سے قبل درخواست گزار کےخلاف کوئی بھی ریفرنس یا انکوائری زیرالتوا نہیں ،کمپنی کے اثاثہ جات سے شیئر ہولڈر اورڈائریکٹرز کا کوئی تعلق نہیں،اس معاملے میں کمپنی کی ایک الگ قانونی حیثیت ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نیب کا 25 نومبر 2019 کا حکم کالعدم قرار دے،عدالت چیئرمین نیب سمیت دیگرکوکمپنی کے معاملات میں دخل اندازی سے روکے۔