وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نو کردی

وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نو کردی جو12 ارکان پر مشتمل ہوگی۔

،نجی ٹی وی  کے مطابق وزیراعظم کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے،وزیردفاع ، داخلہ، خارجہ ، مشیر خزانہ اوروزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات بھی کمیٹی میں شامل ہوں گی۔

ان کے ساتھ ساتھ چیئرمین جوائنٹس چیفس آف اسٹاف کمیٹی،تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی سلامتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ سیکریٹری کابینہ ڈویژن بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.