بلاول بھٹو زرداری کی روضہ رسولﷺپر حاضری

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیر کی سہ پہر مدینہ منورہ پہنچے تو روضہ رسول ﷺ کے متولی اور کلید بردار شیخ نوری محمد احمد علی حبشی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے سابق معاون خصوصی غلام محمد بنگلانی بھی موجود تھے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شیخ نوری کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے بعد ازاں مسجد نبوی شریف پہنچ کرنوافل ادا کیے اور روضہ رسولﷺ پرحاضری دی اور درود و سلام بحضور سرور کائنات پیش کیا اورکچھ دیر وہاں رہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وطن عزیز کی سلامتی ، ترقی، خوشحالی اورامن و سکون کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ چئیرمین بلاول بھٹو مکہ مکرمہ پہنچ کرعمرہ بھی ادا کریں گے.

تبصرے بند ہیں.