وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات۔ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی سیکیورٹی، فوج کے پیشہ ورانہ امور اور دیگرایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔ملاقات میں مشرق وسطٰی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.