وزیر اعظم عمران خان آج کراچی کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا دورہ کریں گے اور مصروف دن گزاریں گے جس میں وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ سے ملاقات بھی شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا دورہ کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل ایئرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ سے گورنر ہاؤس میں ملاقات بھی متوقع ہے، گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی ملاقات میں موجود ہوں گے۔

وزیراعظم بعد ازاں آئی جی سندھ کلیم امام سے بھی علیحدہ ملاقات کریں گے، وزیراعظم کو کراچی پیکج سمیت وفاقی منصوبوں پربریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان گورنر ہاؤس میں دن گزاریں گے، وہ گورنرکے ظہرانے میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیراعظم کراچی میں تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے اس کے بعد وزیراعظم شوکت خانم اسپتال کے فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت چیک بھی تقسیم کریں گے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت 50 لاکھ تک کا قرضہ دیا جا رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.