بارش نہ رکنے کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا۔فائل فوٹو
بارش نہ رکنے کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا۔فائل فوٹو

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو17رنز سے شکست دیدی

ویمنزٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو17رنز سے شکست دیدی۔

پااکستان ویمن ٹیم مقررہ 20اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 119 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئی جس میں عالیہ ریاض 39 رنز کے ساتھ سرفہرست رہیں جبکہ جوریہ خان نے 31 رنزاسکور کیے ، منیبہ علی نے 12 اورارم جاوید نے 17 سکور بنائے ۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ 20 اورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر136 رنز بنائے جس میں وولوآرڈٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی جبکہ ان کے علاوہ میریزین نے 31، مگنون نے 17 رنز بنائے ۔

پاکستان کی جانب سے ڈائنا بیگ نے دوکھلاڑیوں کو پولین پہنچایا جبکہ انعم امین،ایمن انور سیدہ عروبا شاہ اور ندا ڈار نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔