اے ایس آئی انور ایس ایس پی سٹی آفس میں وائرلیس آپریٹر تعینات تھے۔فائل فوٹو
اے ایس آئی انور ایس ایس پی سٹی آفس میں وائرلیس آپریٹر تعینات تھے۔فائل فوٹو

کورونا سے مقابلہ۔دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے

کورونا وائرس نے کراچی میں 2 پولیس اہلکاروں کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق کراچی پولیس کے 2 اہلکار کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوگئے، گزشتہ روز کورونا سے پہلی ہلاکت انورجہانگیر نامی اہلکار کی ہوئی تھی جبکہ آج اے وی ایل سی اہلکار محمد انیس بھی وائرس کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق کچھ روز قبل ایس ایس پی سٹی آفس میں اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تواس دوران اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) انور سمیت کچھ اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

ٹیسٹ نتائج مثبت آنے کے بعد اے ایس آئی انور سیلف آئسولیشن میں چلے گئے تھے تاہم گزشتہ روزان کا انتقال ہوگیا جس کے بعد ان کی تدفین بلدیہ ٹائون میں واقع قبرستان میں کردی گئی۔

پولیس کے مطابق اے ایس آئی انور ایس ایس پی سٹی آفس میں وائرلیس آپریٹر تعینات تھے اورڈاکس میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر میں مقیم تھے۔