مارچ تک ویکسین لگانے کا عمل شروع،10 لاکھ ڈوزفراہم کرنے کے قابل ہوجائیں گے، معاون خصوصی صحت
مارچ تک ویکسین لگانے کا عمل شروع،10 لاکھ ڈوزفراہم کرنے کے قابل ہوجائیں گے، معاون خصوصی صحت

ڈاکٹر فیصل سلطان وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت تعینات

ڈاکٹر فیصل سلطان کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت تعینات کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔ ڈاکٹر فیصل سلطان معاون خصوصی صحت ہوں گے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان کو ڈاکٹر ظفر مرزا کی جگہ معاون خصوصی مقرر کیا گیا۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر فیصل سلطان کرونا وائرس پر وزیراعظم کے فوکل پرسن بھی ہیں۔

یاد رہے کہ 29 جولائی کو وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

ڈاکٹر مرزا نے کہا تھا وہ وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر پاکستان آئے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ عالمی ادارہ صحت کوچھوڑ کر پاکستان آئے تھے اور انہوں نے اس ملک کے لیے محنت اور ایمانداری سے کام کیا۔

ظفرمرزا  کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، مطمئن ہوں کہ کورونا کیسز میں کمی کےدوران استعفیٰ دیا۔