اطہر ہاشمی کو عربی، ہندی اور فارسی پر بھی عبور تھا وہ سنسکرت کی شدھ بدھ بھی رکھتے تھے۔فائل فوٹو
اطہر ہاشمی کو عربی، ہندی اور فارسی پر بھی عبور تھا وہ سنسکرت کی شدھ بدھ بھی رکھتے تھے۔فائل فوٹو

روزنامہ’جسارت‘کے ایڈیٹرانچیف اطہرعلی ہاشمی انتقال کرگئے

روزنامہ ’جسارت‘ کے ایڈیٹرانچیف سید اطہرعلی ہاشمی کراچی میں 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

اطہر ہاشمی طویل عرصے سے عارضۂ قلب اور دیگر امراض میں مبتلا تھے، مرحوم کی نمازِ جنازہ بعد نمازِ ظہر جامع مسجد شہباز گلستانِ جوہر بلاک 12 میں ادا کی جائے گی۔

اطہرعلی ہاشمی نے ’علاؤالدین خلجی کی معاشی پالیسی‘ پر مقالہ لکھ کرایم فل کی ڈگری حاصل کی تھی۔

انہوں نے زندگی کے 44 برس شعبۂ صحافت کو دیئے، مرحوم نے جدہ سے پہلا اردو اخبار’اردو نیوز‘ نکالا۔

اطہر ہاشمی کو عربی، ہندی اور فارسی پر بھی عبور تھا وہ سنسکرت کی شدھ بدھ بھی رکھتے تھے۔

زبان کی اصلاح کے حوالے سے اطہر ہاشمی کے کالم ’خبر لیجیے زباں بگڑی‘ کے عنوان سے نہ صرف پاکستان بھر میں پڑھے جاتے تھے بلکہ دنیا کئی ملکوں کے اخبارات ان کالموں کو اپنے روزناموں میں شائع کرتے تھے۔

مرحوم اطہر ہاشمی کے سوگوران میں 3 بیٹے اور1 بیوہ شامل ہیں۔