امریکا کے مہنگے ترین محل کو فروخت کےلیے پیش کردیا گیا

امریکا کے مہنگے ترین محل کو فروخت کےلیے پیش کردیا گیا ۔

امریکی شہرلاس اینجلس میں واقع دی ون نامی مینشن کو 55 ارب روپے کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

اس محل کوامریکا کا مہنگاترین محل قرار دیا جارہا ہے جو خوابوں کے محل کا روپ دھارگیا۔21 کمروں اور42 واش رومز پر مشتمل گھرکی قیمت 55 ارب روپے مقررکی گئی ہے۔

ایک لاکھ پانچ ہزار اسکوائر فٹ پر پھیلے مینشن کو بنانے میں آٹھ سال کا عرصہ لگا۔ لاس اینجلس میں بنائے گئے محل  کی تعمیر میں 600 مزدوروں نے حصہ لیا تھا۔

امریکی تاریخ میں یہ پہلا مینشن ہے جو اتنی قیمت میں پیش کیا گیا ہے دی ون نامی مینشن میں پانچ سوئمنگ پولز، 30 گیراج، چار باولنگ ایریا، 30 سیٹوں پر مشتمل مووی تھیٹراورفلاحی سرگرمیوں کیلئے بھی جگہ مختص کی گئی ہے۔

پہاڑوں میں گھیرا محل دور سے دیکھنے پر تیرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ اس کا رقبہ ایک لاکھ پانچ ہزار مربع فٹ ہے۔ محل کو اندر سے سادہ فرنیچراور تصاویر کے ساتھ خوبصورت بنایا گیا ہے۔

خوبصورت مناظر، ہوا اور روشنی کے لیے دیواروں میں شیشے کا زیادہ استعمال کیا گیا ہے۔ محل کی قیمت2014 میں فروخت ہونے سب سے مہنگے گھر سے دگنی رکھی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.