افغانستان کے اسپنر راشد خان اورآل راؤنڈر محمد نبی بھی آئی پی ایل کا حصہ ہیں۔فائل فوٹو
افغانستان کے اسپنر راشد خان اورآل راؤنڈر محمد نبی بھی آئی پی ایل کا حصہ ہیں۔فائل فوٹو

کرونا کے وار جاری۔ انڈین پریمیئر لیگ غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی

بھارت میں کورونا وائرس کے شددید پھیلاﺅ کے پیش نظر انڈین پریمیئر لیگ ملتوی کردی گئی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے باعث آئی پی ایل کو غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پہلے آج کا میچ ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن بعدازاں پورا ٹورنامنٹ ہی ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

آئی پی ایل کی ٹیمیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز ، سن رائزرز حیدرآباد سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے جنہیں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے ، تمام کھلاڑیوں کی دیکھ بھال جاری ہے ،طبی ماہرین ان سے مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہناہے کہ آئی پی ایل کی نئی تاریخوں اور مقام کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔