ممتاز بھٹو کو میرپور بھٹو میں سپرد خاک کر دیا گیا

میرپور بھٹو:سابق وزیراعلیٰ سندھ، سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ ممتاز بھٹو کے قریبی ساتھی مولانا غلام قادر شاہ جاموٹ نے پڑھائی۔

سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو کو اُن کے آبائی گاؤں میرپور بھٹو میں سپرد خاک کر دیا گیا، اس سے قبل اُن کی میت کراچی سے میرپور بھٹو پہنچائی گئی تھی۔

ممتاز بھٹو نے اپنی زندگی میں ہی اپنی اور اپنے گھر والوں کی قبروں کے لیے جگہ مختص کر دی تھی۔ممتاز بھٹو کی وصیت کے مطابق مختص جگہ پرانہیں سپرد خاک کردیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سینئر سیاستدان سابق گورنر اور وزیرِ اعلیٰ سندھ ممتاز بھٹو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.