طیارے کے مناظر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئے۔ فائل فوٹو
طیارے کے مناظر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئے۔ فائل فوٹو

بھارتی طیارہ پُل کے نیچے پھنس گیا۔ویڈیو وائرل

نئی دہلی:بھارت کے دارالحکومت میں ایک طیارے کی منتقلی کی کارروائی کے دوران میں ایک انوکھا واقعہ دیکھنے میں آیا۔ یہ واقعہ گذشتہ ہفتے اس وقت پیش آیا جب ایک طیارے کو زمینی طور پر نئی دہلی کے ہوائی اڈے سے ایک دوسری جگہ لے جایا جا رہا تھا۔

بھارتی ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ طیارے کے مناظر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئے۔ ان وڈیو کلپوں اور تصاویر میں طیارے کو نئی دہلی میں پیدل چلنے والوں کے ایک پُل کے نیچے پھنسا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ طیارے کی بلندی کے سبب وہ مذکورہ پُل کے نیچے سے نہیں گزر سکا۔

دوسری جانب طیارے کے مالک کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر اس واقعے کی وڈیو پھیل جانا حیران کن بات ہے۔ مذکورہ شخص نے بتایا کہ وہ پرانے طیاروں کو پُر تعیش ریستورانوں میں تبدیل کر دیتے ہیں۔