پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں اسمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا۔فائل فوٹو
پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں اسمگل شدہ سامان برآمد کیا گیا۔فائل فوٹو

کسٹم چھاپے کے دوران جامع کلاتھ میدان جنگ۔متعدد گرفتار

کراچی:کسٹم اہلکاروں کے چھاپے کے بعد جامع کلاتھ مارکیٹ میدان جنگ بن گئی۔

تاجروں نے کسٹم اہلکاروں پر پتھراؤ کردیا جس کے بعد پولیس طلب کی گئی تاہم تاجروں نے مزاحمت جاری رکھی ۔پولیس نے تاجروں کو منشتر کرنے کیلئے شدید ہوائی فائرنگ کی جس کے باعث علاقے کے رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔کشیدگی بڑھنے کے سبب فلاحی اداروں کی ایمبولینسیں طلب کرلی گئیں۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اشیا کی موجودگی کی اطلاع پر کسٹم انٹیلی جنس ٹیم وارنٹ لے کر رات گئے جامع کلاتھ مارکیٹ پہنچی تو وہاں موجود تاجروں نے مزاحمت کی ،کسٹم اہلکاروں پر پتھراؤ کیا گیا جس کے بعد پولیس طلب کرلی گئی تاہم تاجروں نے پولیس اہلکاروں پر بھی پتھراؤ کردیا جس کے بعد پولیس نے ہوائی فائرنگ شروع کردی۔ بعد ازاں پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔جب کہ متعدد مظاہرین کو گرفتار کیے جانے کی اطلاعات بھی ملی ہیں تاہم اس کی تصدیق نہ ہوسکی۔

علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک گھنٹے سے زائد وقت تک مظاہرین پولیس میں جھڑپ جاری رہی جس کے بعد پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا۔صورتحال کشیدہ ہونے پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فلاحی اداروں کی ایمبو لینسیں بھی جامع کلاتھ مارکیٹ پہنچ گئی تھیں۔آخری اطلاعات ملنے تک مظاہرین برنس روڈ کی گلیوں میں جاکر منشتر ہوگئے تھے۔