ڈسڑی بیوٹرزنے ایل پی جی کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی کا اعلان کردیا۔
ڈسڑی بیوٹرزنے ایل پی جی کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی کا اعلان کردیا۔

ایل پی جی کی قیمت میں زبردست کمی کا اعلان

اسلام آباد:اوگرا نے مئی کیلیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا اعلان کر دیا، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں پندرہ روپے 27 پیسے کمی کی گئی ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے 27 پیسے فی کلو گرام کمی کے بعد نئی قیمت 231 روپے 85 پیسے ہو گئی ہے۔ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 180 روپے 28 پیسے سستا ہوگیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2735 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے، اپریل میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2916 روپے 11 پیسے کا تھا۔