مرتضیٰ سید کو 27 جنوری 2020 کو 3 سال کے لیے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک مقررکیا گیا تھا۔فائل فوٹو
مرتضیٰ سید کو 27 جنوری 2020 کو 3 سال کے لیے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک مقررکیا گیا تھا۔فائل فوٹو

نئے گورنراسٹیٹ بینک کون ہونگے،مفتاح اسماعیل نے بتا دیا

اسلام آباد:وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کی مدت ملازمت 3سال ختم ہو گئی ہے اس لیے اب قائم مقام گورنراسٹیٹ بینک کی ذمے داری ڈاکٹرمرتضیٰ سید سنبھالیں گے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ رضا باقرکےعہدے کی مدت ختم ہو گئی ہے ان کے بعد سینئرترین ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک ذمے داریاں نبھائیں گے ۔وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مرتضیٰ سید آئی ایم ایف کا بھرپورتجربہ رکھتے ہیں،اس لیے ان کویہ اہم ذمے داری سونپ رہے ہیں۔