ڈالرکی قیمت میں مزید کمی آ گئی

کراچی:انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پرڈالرکی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 59 پیسے کم ہو کر 197.87 روپے کا ہو کر بند ہو گیا ۔ دوسر ی جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں گراوٹ دیکھنے کو ملی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے سستا ہونے کے بعد 197.40 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔