عوام عمران خان کا منافق چہرہ پہچانتے ہیں،مریم اورنگزیب

اسلامآباد:وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی احتجاج کی کال پر ردعمل میں کہا ہے کہ ‎عمران صاحب! عوام آپ کا جھوٹا اورمنافق چہرہ پہچانتی ہے، ‎سازشی بیانیہ دفن ہونے کے بعد 25 مئی کا بھگوڑا اب اپنی دی ہوئی مہنگائی پرفتنہ و فساد پھیلانا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ملکی مفاد کو چند ہیروں کے عوض بیچنے کی کال پر کیوں نکلے؟ ‎عوام جھوٹے فتنہ، منافق اور چور کی کال پہ کیوں نکلے؟‎عوام چار سال مزدور کی مزدوری اورعوام کی روٹی کھانے والے کی کال پر کیوں نکلے؟ ‎مہنگائی، معاشی تباہی اور بے روزگاری کے ذمے داروں کی کال پر عوام کیوں نکلے؟

انہوں نے کہا کہ ‎آٹا 35 سے 90 روپے کرنے، ‎چینی 52 سے 120 روپے کرنے والوں، خونی مارچ کی کال دینے والوں، ‎پولیس والوں کو گولیاں مارنے والوں، ‎ملک کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کی ہرزہ سرائی کرنے والوں، ‎‎عوام کو تاریخی مقروض کرنے والوں، کشمیر فروشوں کے لیے عوام کیوں نکلے؟

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ حکومت ملک کی معاشی سمت درست کر رہی ہے، کسی خونی اور فسادی احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی۔