گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے الیکشن کی تاریخ کیلئے  الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

لاہور(اُمت نیوز) پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کیلئےگورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے الیکشن کمیشن ، سپیکر پنجاب اسمبلی اور  پی ٹی آئی کے سابق پارلیمانی لیڈر عثمان بزدارکو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے خط میںگورنر پنجاب نے  الیکشن کی کوئی تاریخ نہیں دی بلکہ خط میں  لکھا ہے کہ  ملک کی اقتصادی صورت حال اور موجودہ سیکیورٹی کو سامنے رکھا جائے۔

خط میں مزید لکھا گیا ہے  کہ الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے سے پہلے موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے  الیکشن کمیشن  تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرے

حالات کا جائزہ لےکر  الیکشن کمیشن کو شفاف اور منصفانہ طریقے سے آگے بڑھنا چاہیے، خط میں گورنر کی جانب سے اسمبلی تحلیل کرنےکی آئینی شق کا حوالہ بھی دیا گیا ہے

جس میں کہا گیا ہےکہ گورنر اسمبلی تحلیل کرے تو آرٹیکل 105 کی شق 3 کے تحت تاریخ دینے کا پابند ہے۔