طالبان نے راکٹ حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے،افغان میڈیا
طالبان نے راکٹ حملوں میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے،افغان میڈیا

افغان شہر جلال آبادکے کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکا، 8افراد ہلاک ،45زخمی

افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد کے ایک کرکٹ اسٹیڈیم میں دھماکے کے نتیجے میں 8افراد ہلاک اور 45زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان حکام کے مطابق دھماکہ گزشتہ رات جلال آباد کے ایک کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا، دھماکے کے وقت اسٹیڈیم میںسینکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔افغان حکام کے مطابق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ابھی تک کسی تنظیم کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔