یمن سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملوں کی کوشش ناکام

عرب میڈیا کے مطابق یمن سے سعودی شہر خمیس مشیط پر حوثی باغیوں کی جانب سے 2 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے جس میں سے ایک میزائل کو سعودی ائیر ڈیفنس فورسز نے فضا میں ہی تباہ کردیا جب کہ دوسرا میزائل شہر کے صحرائی علاقے میں گرا تاہم میزائل حملے میں کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔سعودی اتحادی فوج کے سربراہ کرنل ترکی المالکی نے میزائل حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز یمن سے حوثی باغیوں نے سعودی وقت کے مطابق شام چھے بجے کے قریب میزائل حملہ کیا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔