پاکستان انگلینڈ میدان میں آج آمنے سامنے ہونگے

لندن: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز آج سے کھیلی جائے گی۔ لندن کے لارڈز کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا یہ پاکستانی وقت کے مطابق دن 3 بجے شروع ہوگا۔
پاکستان اور انگلینڈ دو سال بعد ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ سیریز میں مدمقابل ہوں گے۔ خیال رہے کہ 2016 میں اوول میں انگلینڈ کو شکست دے کر قومی ٹیم نے پہلی مرتبہ آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جو مختصر وقت تک برقرار رہی۔
گرین کیپس کی قیادت سرفراز احمد اور انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض جوئے روٹ ادا کریں گے۔
آج سے شروع ہونے والے لارڈز ٹیسٹ کے لئے گیارہ رکنی قومی ٹیم میں اظہر علی، امام الحق، حارث سہیل، اسد شفیق، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس پر مشتمل ہوگی جبکہ راحت علی اور حسن علی میں سے کسی ایک کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔