پاکستان کو بھارت میں کانفرنس میں شرکت سے روک دیا

نئی دہلی: پاکستان کو بھارت کی یونیورسٹی میں ہونے والی اکیڈمک کانفرنس میں شرکت سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں واقع اشوکا یونیورسٹی میں منعقدہ کانفرنس میں پاکستانی وفد کو شرکت کی اجازت نہیں دی گئی۔
ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان یا دیگر ممالک کی شرکت بھارت سے تعلقات پر انحصار کرتی ہے۔ کسی بھی ملک کے وفد کی سیمینار میں شرکت کے حوالے سے اس ملک کے ساتھ تعلقات اور ایجنسیوں کی رپورٹس کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ ستمبر 2016 میں مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر میں بھارتی فورسز کے ایک کیمپ پر حملے میں 17 بھارتیوں فوجیوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔ جبکہ بھارتی فورسز مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کررہی ہیں اور پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بناتی رہتی ہے۔