کراچی -کلفٹن سے ملے اسلحے کی تفصیل سامنے آگئی

 

کراچی :کراچی کے علاقے کلفٹن سے ملنے والے اسلحے کے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں ۔پولیس کے مطابق گاڑی سے جس شخص کا اسلحہ ملا اس کا نام عامرعاشق دیوان ہے ، عامر عاشق دیوان کے کہنے پراس کا ڈرائیور اسلحہ لے جارہا تھا، گاڑی سے 6 کلاشنکوف، 8 پستول، 3 رپیٹر اور 5 پستول برآمد ہوئیں،

ڈرائیور نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس سے اسلحہ وقاص ملک کے گھر منتقل کرنے کو کہا گیا تھا ، ڈرائیور کے بیان پر رینجرز نے خیابان بدر میں وقاص ملک کے گھر پر چھاپا مارا تو گھر سے 5 کلاشنکوف، 2 رپیٹر، ایک ماؤزر، 3 رائفلز اور 2 پستول برآمد ہوئیں ۔ وقاص ملک سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کے مشیر رہ چکے ہیں۔پولیس کے مطابق گھر پر چھاپے کے دوران باورچی چنیسرعلی کو گرفتار کرلیا گیا، پتا لگایا جارہا ہے کہ اسلحہ لائسنس یافتہ ہے یا نہیں ۔