پاکستان، اسکاٹ لینڈ کے مابین دوسرا ٹی 20آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان 2 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ایڈن برگ کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے کھیلا جائے گا
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد دوسرے میچ میں بھی کامیابی کے ساتھ سیریز اپنے نام کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ دوسری جانب مخالف ٹیم سیریز برابر کرنے کی کوشش کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 48 رنز سے شکست دی تھی۔