کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد رونالڈو پرتگال کو نیشن لیگز میں سوئیڈن کے خلاف مقابلے کے لیے ٹیم میں دستیاب نہیں ہوں گے
کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد رونالڈو پرتگال کو نیشن لیگز میں سوئیڈن کے خلاف مقابلے کے لیے ٹیم میں دستیاب نہیں ہوں گے

فیفا فٹبال کپ میں پرتگال اوراسپین کامیچ 3، 3 گول سے برابر

سوچی: فیفا فٹبال ورلڈ کپ میں پرتگال اوراسپین کے درمیان کھیلا جانے والا میچ 3، 3 گول سے برابر ہوگیا۔

فٹبال ورلڈ کپ کے دوسرے روز کے تیسرے میچ میں پرتگال اوراسپین کے درمیان کھیلا گیا میچ 3، 3 گول سے برابرہوگیا،پرتگال کی ٹیم نے تیسرا گول کرکے میچ برابرکردیا۔ پرتگال کے رونالڈو کی شاندار ہیٹرک نے پرتگال کو شکست سے بچا لیا۔

اسپین کے ڈیگو کوسٹا نے 2 اورناچھو نے ایک گول کیا جبکہ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کی اسپین کے خلاف ہیٹرک نے اسپین کی جیت کا راستہ روکا۔ میچ کا وقت پورا ہونے کے بعد 15 منٹ کا اضافی وقت دیا گیا تاہم دونوں ٹیمیں گول نہ کرسکیں اور میچ 3، 3 گول سے برابر رہا۔