فٹبال ورلڈ کپ،دفاعی چیمپئن جرمنی کو میکسیکو کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

ماسکو: فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے گروپ میچ میں میکسیکو نے سخت مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن جرمنی کو ہرا دیا۔

روس میں جاری ایونٹ کے گروپ مقابلے میں میکسیکو کی ٹیم نے کھیل کے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور دفاعی چیمپئن کے گول پر کئی حملے کیے۔ میکسیکو کی جانب سے کھیل کے پہلے ہاف میں گول کیا گیا جو نتیجہ خیز ثابت ہوا۔

دفاعی چیمپئن جرمنی مسلسل تیسرے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں فتح سے محروم رہا ہے جبکہ میکسیکو کی جانب سے 32 سال بعد کسی بھی انٹرنیشنل فٹبال میچ میں جرمنی کو شکست دی گئی ہے۔

اس میچ سے قبل جرمنی اور میکسیکو کے درمیان ہونے والے 11 مقابلوں میں سے صرف ایک میں جرمنی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔