اوکاڑہ میں شوہرنہر میں ڈوب گیا،بیوی وڈیو بناتی رہی

اوکاڑہ میں عید کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں۔ بیوی کے سامنے تیراکی میں مہارت کی شیخی بگھارنے والا شوہرنہرمیں ڈوب گیا جبکہ بیوی ویڈیو بناتی رہی ۔

اطلاعات کے مطابق متوفی نوجوان اپنی بیوی بچوں کے ساتھ پکنک منانے کے لئے نہرآیا تھا ۔ اس دوران اس نے تیراکی کیلئے نہر میں چھلانگ لگادی اور ڈوب کرجاں بحق ہوگیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ نوجوان نے بیوی کو متاثر کرنے کے لئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ نہر میں تیر کر دکھائے گا۔ یہ کہہ کر اس نے پانی میں چھلانگ لگادی۔ خاوند نہر میں تیرتا رہا اوربیوی اپنے موبائل سے ویڈیو بناتی رہی لیکن وہ اس کے سامنے ہی ڈوب گیا۔

پتہ چلا ہے کہ نہرمیں ایک مقام پر پانی کا دباؤ بہت تیزتھا جہاں سے وہ نکل نہ آسکا اورہمت ہارکرڈوب گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ عید کے پہلے روز ہوا تھا اورتین روز گزرنے کے باوجود لاش نہیں مل سکی ہے ۔