فائل فوٹو
فائل فوٹو

عالمی ون ڈے رينكنگ ميں پاكستان کو پانچویں پوزیشن حاصل ہوگئی

عالمی ون ڈے کرکٹ رينكنگ ميں آسٹريليا کی تنزلی سے پاكستان کو پانچویں پوزیشن مل گئی ہے ۔

انگلينڈ كے ہاتھوں دونوں ميچز ميں شكست كے بعد كينگروز 102 پوائنٹس كے ساتھ چھٹے نمبرپرآگئے ہيں جبکہ  گرين شرٹس اعشاريہ فرق كے ساتھ ایک قدم آگے نكل گئے ہيں۔

اپنی پوزيشن واپس لينے كيلئے آسٹريليا كوانگلينڈ كے خلاف سيريز كے باقی 3 ميچزميں سے كم ازكم ایک میچ جيتنا ہوگا۔ ياد رہے كہ كينگروز كو گزشتہ 15 ميں سے 13 ميچز ميں شكست ہوئی ہے۔