سرجانی ٹائون میں مکان سے میاں بیوی کی لاشیں ملیں

کراچی:کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں مکان سے میاں بیوی کی لاشیں ملیں۔خدشہ ہے کہ شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کی ہےکیونکہ 70 سالہ ممتاز کا دماغی توازن درست نہیں تھا۔پولیس نے دونوں کی لاشیں اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں کی شناخت 70سالہ ممتازاور65سالہ حیات بی بی کے ناموں سے ہوئی ہے۔