جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائل فوٹو

کراچی میں 70 سالہ شوہر نے بیوی کوگولی مارکرخودکشی کرلی

 کراچی: شہرقائد میں 70 سالہ شوہر نے 65 سالہ بیوی کو گولی مارکرخودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے یوسف گوٹھ میں 70 سالہ شوہرحاجی ممتازحسین نے بیوی حیات بی بی کے سر میں گولی مارکرخودکشی کرلی۔ ہلاک ہونے والے میاں بیوی کا آبائی تعلق سرگودھا سے تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت میاں بیوی گھرمیں اکیلے تھے، معاملے کی اصل وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔