پولیس میں کالی بھیڑوں کو نہیں چھوڑوں گا-آئی جی سندھ

 

کراچی:آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے کہا ہے کہ اپنا کام ایمانداری سے کروں گا،پولیس میں موجود کرپٹ افسران کو نہیں چھوڑا جائیگا، انہیں صرف معطل ہی نہیں سزا بھی دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے مزارقائد پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی ،انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر سلامی دی اور پھول چڑھائے ۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگومیں آئی جی سندھ نے کہا کہ امن وامان کو بہتر کرنا پولیس کا کام ہے،اللہ کو گواہ بناکر کہتا ہوں اپنا کام ایمانداری سے کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پولیس میں اچھی شہرت کے افسران بھی ہیں مگر پولیس میں کالی بھیڑوں کو نہیں چھوڑوں گا،انہیں صرف معطل ہی نہیں سزا بھی دوں گا جبکہ ا سٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے بھی کام شروع کردیاہے۔