کراچی میں کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں کپڑے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر تقریبا تین گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔
گزشتہ شب نیو کراچی انڈسٹریل ایریا (صبا سینما کے قریب ) میں فیکٹری میں آگ لگ گئی تھی جبکہ ریسکیو ذرائع کے مطابق کپڑا فیکٹر ی میں لگنے والی آگ تیسرے درجے کی تھی، آگ نے فیکٹری کے 4 بلاکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 4 بلاکس میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے تاہم آگ کی شدت کے باعث فیکٹری کے شیڈز گر گئے۔
حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 18 گاڑیوں، 4 واٹرز باؤزر اور 2 اسنارکلز نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔