کراچی کی شاہراہ قائدین پر مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

کراچی کی معروف شاہراہ قائدین پر ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
یس پی جمشید ٹاؤن کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے اور مقابلے سے قبل لوٹ مار کررہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی۔
پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی، تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ڈاکو زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں دونوں دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔