پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔فائل فوٹو
پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔فائل فوٹو

نارتھ کراچی میں ڈکیتی مزحمت پرفائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

کراچی:نارتھ کراچی مسلم ٹائون میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے2 افراد جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا ہے۔

فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص موقع پرجان کی بازی ہارگیا جبکہ دوسرے نے اسپتال پہنچائے جانے کے دوران دم توڑدیا ۔

ایس ایس پی عرفان بلوچ نے نارتھ کراچی میں فائرنگ کی جگہ کا دورہ کیا اورماتحت افسران سے واقعے کی تفصیلات حاصل کی ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی میں مزاحمت کے باعث پیش آیا۔