کراچی،پولیس کی پاک کالونی میں کارروائی، گینگ وار ملزم گرفتار

کراچی: پولیس نے پاک کالونی کے علاقے میں کارروائی کر کے گینگ وار کے اہم ملزم شیراز عرف ڈکیت کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم گینگ وار کے ساجد واجد ڈکیت کا بھانجا ہے، ملزم قتل، اقدامِ قتل، بھتہ خوری اور پولیس مقابلوں میں مطلوب تھا۔
ملزم علاقے میں عرصہ دراز سے ساجد واجد اور ماجد تربتی کے منشیات کے اڈے چلا رہا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھی غازی خان، شاکر شاکا، فہد لاشاری اور ماما یعقوب چھاپے کے دوران فرار ہوگئے۔