کراچی،کورنگی میں پتنگ کی ڈور نے بچے کی جان لے لی

کراچی کے علاقے کورنگی میں گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے ایک معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا۔
کراچی کے علاقے کورنگی میں 5 سالہ عالیان والد کے ساتھ موٹرسائیکل پرجارہا تھا کہ کورنگی ساڑھے تین نمبرپرگردن پرپتنگ کی ڈورپھرگئی، جس سے بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ بچے کواسپتال لے جایا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑگیا۔
بچے کی موت کی خبرسنتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا جب کہ اہل خانہ کسی کارروائی کے بغیرلاش کواسپتال سے گھرلے گئے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں پتنگ کی ڈور کی وجہ سے ہر سال متعدد افراد جاں بحق ہوجاتے ہیں۔