بھارت۔پولیس کسی کیس کے سلسلے میں علاقے میں موجود ہے۔فائل فوٹو
بھارت۔پولیس کسی کیس کے سلسلے میں علاقے میں موجود ہے۔فائل فوٹو

بھارت۔سفاک بیٹا ماں کوقتل کر کے3دن تک خون پیتا رہا

رائے پور: بھارت میں 27 سالہ سفاک بیٹا50 سالہ ماں کو بے دردی سے قتل کرکے3دن تک خون پیتا رہا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ  کے ضلع کوربامیں دلیپ یادیو نامی 27 سالہ نوجوان اپنی ماں کو قتل کرنے کے بعد 3 دن تک اُن کا خون پیتا رہا۔ پڑوس میں رہنے والی خاتون نے ہولناک منظر دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو دلیپ فرار ہوچکا تھا اور اس کی ماں کی لاش کے ٹکڑے زمین پر پڑے تھے۔ پولیس نے ابتدائی شواہد جمع کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور ملزم دلیپ کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس ٹیم کو کمرے کے ایک حصے میں جلے ہوئے کوئلوں میں سے 50 سالہ مقتولہ کے جسم کے کچھ جلے ہوئے حصے بھی ملے ہیں جنہیں فرانزک لیب بھیجا گیا ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزم دلیپ یادیو تانترک کا پجاری تھا اور پُراسرار شکتی کے حصول کے لیے اہل خانہ کی قربانی پر یقین رکھتا تھا جب کہ وہ اپنی والدہ کو والد اور بھائی کی موت کے ساتھ اپنی بیوی سے علیحدگی کا ذمہ دار بھی سمجھتا تھا۔