موبائل کا پاسورڈ نہ بتانے پر بیوی نے شوہرکو زندہ جلادیا

انڈونیشیا میں بیوی نے موبائل فون کا پاسورڈ نہ بتانے پر شوہر کو آگ لگادی ،مضروب دودن اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد ہلاک ہوگیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے اس کے موبائل فون کا پاسپورڈ مانگا جو اس نے دینے سے انکار کردیا، پاسورڈ نہ دینے پر دونوں کےدرمیان خوب جھگڑا ہواجس کے بعد خاتون نے اپنے شوہر پر پیٹرول چھڑک کر لائٹر سے آگ لگادی۔

26سالہ ڈیڈی پرناما چھتوں کی مرمت اور ٹائلز لگانے کا م کرتا تھاجبکہ اس کی ملزمہ بیوی الہم سیہیانی گھریلوں خاتون ہے،آگ لگنے سے جھلسنے کے بعد ڈیڈی پرنامہ دو دن تک مقامی اسپتال میں زیر علاج رہا لیکن اسی فیصد سے زائد جسم جلنے کے باعث جانبر نہ ہوسکا۔

مشرقی لمبوک کے پولیس چیف مادا یوگی کاکہنا تھا کہ موبائل پاسورڈ کے جھگڑےپر دونوں میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد پہلے شوہر نے بیوی پر تشدد کیا تھا جس کے بعد بیوی نے غصہ میں شوہر پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا ئی۔

واقعہ کے ایک چشم دید گواہ نے صحافی کو بتایا کہ اس نے جھگڑے کے بعد دونوں کو گھر سے باہر نکل پر مدد کیلئے چیختے ہوئے دیکھا تھا جس کے بعد مضروب کو مقامی اسپتال پہنچا دیا گیا تھاجہاں ڈاکٹرزنے بتایاکہ اس کے دھڑ کا اوپر کا حصہ مکمل طورپر جل گیاہے۔وہ دو دن زیرعلاج رہنے کے بعد اسپتال میں ہی مر گیا۔

واقعہ کے بعد پولیس نے ہلاک شخص کی بیوی سیہانی کو قتل کے الزام میں گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا ہے اور واقعہ کے حوالے سے تفتیش شروع کردی ہے۔