صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی (فائل فوٹو)
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی (فائل فوٹو)

ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے،صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے، قاتلوں کوقرار واقعی سزا دی جائے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سانحہ ساہیوال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے کہ ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے۔ جن بچوں کے سامنے ان کے والدین کو شہید کردیا گیا ہو، ان کے زہنوں پر کتنے مضراثرات مرتب ہوں گے، اس کا میں اندازہ بھی نہیں لگاسکتاہوں۔ حکومت انشااللہ ان کا خیال تو رکھے گی مگر والدین کا کوئی نعم البدل نہیں۔ ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ساہیوال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں سی ڈی ٹی نے مشکوک مقابلے میں 4 افراد کو قتل کردیا تھا جن میں خاتون، ان کا شوہر، کم عمر بیٹی اور ڈرائیور شامل تھا۔ سی ٹی ڈی نے تمام افراد کو مارنے کے بعد انہیں داعش کا دہشت گرد قرار دے دیا۔