پاکستان اسرائیل سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے، وزیراعظم کا مسئلہ فلسطین سے متعلق پیغام
پاکستان اسرائیل سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے، وزیراعظم کا مسئلہ فلسطین سے متعلق پیغام

سانحہ ساہیوال کے ذمے داران کو عبرتناک سزا دی جائے گی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ساہیوال واقعہ پر قوم کیلئے پیغام جاری کر تے ہوئے کہا کہ سانحہ کے ذمہ داران کا تعین ہونے کے بعد انہیں عبرتناک سزائیں دی جائیں گی ۔

وزیراعظم عمران خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ ساہیوال واقعہ پر پاکستان کے عوام کاغم اور غصہ جائز ہے اور ہم اس کو سمجھ سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں جب میں دورہ قطر سے واپس آؤں گا تو نہ صرف ذمہ داران کو عبرتناک  سزا دلواؤں گا بلکہ میں پنجاب پولیس کے مکمل ا سٹرکچر پر نظر ثانی کروں گا اور محکمے میں اصلاحات کا عمل شروع کروں گا ۔

یاد رہے کہ جی ٹی روڈ پر ساہیوال کے قریب2 روزقبل سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق کار سواروں نے نہ گولیاں چلائیں، نہ مزاحمت کی، گاڑی سے اسلحہ نہیں بلکہ کپڑوں کے بیگ ملے۔