شہریار آفریدی سیفران اور نارکوٹکس کے وزیر مملکت تھے
آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنی چاہیے تھی، وزیر اعظم عمران خان

’ساہیوال واقعے کو مثال بنائیں گے‘

وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعے کو مثال بنائیں گے، جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد دنیا دیکھے گی کہ ملزمان کو کیسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

جامعہ پشاور میں خطاب کرتے ہوئے شہر یار آفریدی نے کہا کہ ساہیوال واقعے سے متعلق تمام حقائق قوم کے سامنے لائیں گے، جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد دنیا دیکھے گی کہ ملزمان کو کیسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نہتے لوگوں پر گولیاں چلانے کی اجازت کوئی نہیں دے سکتا، رپورٹ آنے کے بعد اس واقعے کو مثال بنائیں گے۔

شہر یار آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ جس ملک میں ڈھائی کروڑ بچے سکول نہ جائیں وہ ملک کیسے ترقی کرے گا، دنیا کو ترقی کی راہ پر ڈالنے والے مسلمان آج ترقی میں پیچھے رہ گئے، مسلمان اپنے کردار سے دنیا کو بتا سکتا ہے کہ وہ امن پسند ہے۔