ہندوتوا نظریہ خطے کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، وزیر خارجہ کا کراچی میں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس سے خطاب
ہندوتوا نظریہ خطے کے لیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے، وزیر خارجہ کا کراچی میں بین الاقوامی میری ٹائم کانفرنس سے خطاب

اپوزیشن سانحہ ساہیوال پر سیاست نہ چمکائے۔شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے قصورواروں کو سخت سزا دی جائے گی، اپوزیشن اس معاملے پر سیاست نہ چمکائے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج چونکہ بجٹ پیش ہونے جارہا ہے اس لیے آج ساہیوال واقعے کو اٹھانا مناسب نہیں تھا لیکن اپوزیشن لیڈر نے اس معاملے کو اٹھایا تو اب ہماری بھی سن لیں۔

انہوں نے کہا کہ ساہیوال واقعہ دل دہلا دینے والا ہے، دو دن سے اس افسوسناک واقعے پر ایوان میں بحث ہورہی ہے جب کہ ساہیوال واقعے کی فوری طور پر مذمت کی گئی اور وزیراعلیٰ صاحب موقع پر پہنچے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی نے ساہیوال واقع کی فوری رپورٹ طلب کی ، وزیراعظم نے بھی 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی، اور یہ یقین دہانی کروائی گئی کہ اس واقعے میں ملوث افراد کو سزا دی جائے گی

انہوں نے کہا کہ کسی قصور وارکو نہیں چھوڑا جائے واقعے کا فیئرٹرائل ہوگا جب کہ حکومت نے ماضی کی حکومتوں کی طرح چیزوں کو دبانے کی کوشش نہیں کی، جے آئی ٹی نے اپنا کام مکمل کیا اور یہ ثابت ہوا کہ خلیل اور اس کا خاندان بے گناہ تھا۔